تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:3

ملائیشیا کےسابق وزیر اعظم مہاتر محمد فلم اسٹار بن گئے

جیو نیوز - جکارتہ...... ملائیشیا کے مقبول ساستدان اورسابق وزیر اعظم مہاتر محمد فلم اسٹار بن گئے، جلد سائنس فکشن فلم میں نظر آئیں گے ۔ مہاتیر محمد نے اب ایک فلم میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

مقامی زبان میں فلمائی گئی سائنس فکشن مووی میں اپنے کردار کے حوالے سے 90 سالہ مہاتیر محمد نے بتایا کہ اُن کا کردار ویسا ہی تھا جیسا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیڈر کے طور پر برسوں نبھایا۔

فلم کے پریس ریویو کے بعد گفتگو میں مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اُن پر گھبراہٹ یقینی طور پر طاری تھی۔ لیکن اب وہ اپنی عوام کے سامنے یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ سیاستدان ہونے کے علاوہ ایک اداکار بھی ہیں، یہ فلم ملائیشیا کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اگلے ہفتے عام نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.