15 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:59
سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’دی ففتھ ویو‘‘ کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس.........تھرل سے بھرپور ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’دی ففتھ ویو‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ تھرل سے بھرپور ہالی و ڈکی سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’دی ففتھ ویو‘‘کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔
ہدایت کارجے بلیک سن کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی دنیا میں تیزی سے بڑھتی جان لیوا آفات کے گِرد گھوم رہی ہے جن میں انسانوں کی بڑی تعداد ہلاک ہو جاتی ہے تاہم ایک نوجوان لڑکی اپنے چھوٹے بھائی کی زندگی کوبچانے کیلئے شدید جدو جہد کرتے دِکھائی دے رہی ہے۔
ٹیموٹھی ہیڈینگسن اورگراہم کنگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکارکلوئی گریس موریٹز اور لیِو شکریبر نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایلکس روئی، نِک رابنسن، میئکا مونریو اورزیکرے ارتھر شامل ہیں۔
ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم کولمبیا پکچر کے تحت آئندہ سال15جنوری کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔