تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:59

ہر انسان کو اظہار رائے کا پورا حق ہے،سونم کپور

جیو نیوز - ممبئی ......بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر شاہ رخ خان اور عامر خان کے بیانات کے بعد جہاں کئی بالی ووڈ اسٹارز نے ان کی مخالفت کی وہیں فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونم کپورنے بالی ووڈ کے خانز کی حمایت کردی ہے۔

ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ لوگوں کے برے ردعمل کی وجہ سے کنگ خان اورمسٹر پرفیکشنسٹ اب قومی معاملات پراپنی رائے کا اظہار کرنے میں خوفزدہ ہوںگے۔

سونم کپور کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو اپنی رائے دینا کا پورا حق ہے اور اس بارے میں ہمیں ان سے تعاون کرنا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.