27 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:10
’دھوم ‘کے نئے سیکوئل کی تیاریاں، پرینتی چوپڑہ شامل
جیو نیوز - ممبئی...بالی ووڈ میں ’دھوم ‘مچ گئی۔ اگلے سیکوئل کے لیے پرینتی چوپڑہ کو کاسٹ کیا جارہا ہے۔فلم ’دھوم‘ کے اب تک تین پارٹس باکس آفس پرپیش ہوچکے ہیں۔
اس تہلکہ خیز مووی نے انڈسٹری میں واقعی دھوم مچا دی ہے۔ سیریز میں کام کرنے کے لیے بالی وڈ کا ہر اداکار بے تاب رہتا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ ’عشق زادے ‘کی ہیروئن پرینتی چوپڑہ کو اب ’دھوم فور‘ میں کاسٹ کیا جارہا ہے۔
پرینتی چوپڑہ کے لیے یہ خبر اس لیے بھی بڑی ہے کیونکہ ان کا کیرئیر ناکامی کے دوراہے پر کھڑا ہے۔” دھوم 4“میں کون کون ہوگا، اس بارے میں حتمی فیصلہ اسی سال متوقع ہے۔