28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 11:18
ادیتیہ رائے کپور نے کترینہ کیف کوگلابوں سے بھرا ٹرک پیش کیا
جیو نیوز - جے پور....... بالی وڈ اداکار ادیتیہ رائے کپور نے اداکارہ کترینہ کیف کو ٹرک بھر کر گلاب کے پھول پیش کر دیئے ۔ دونوں اداکار اس وقت اپنی نئی فلم فتور کی تشہیر میں بھارتی شہر جے پور میں ہیں۔
فلم کی تشہری مہم کے دوران ادیتیہ رائے کپور نے انٹر نیشنل روز ڈے کے موقع پر سرخ گلاب کے پھولوں سے بھرا ٹرک کترینہ کیف کو پیش کیا جس پر کترینہ کیف نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔
دونوں ادکاروں کی رومانٹک فلم فتور 12مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ اس سے پہلے کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم فتور کی کامیابی کیلئے فتح پور سیکری میں حضرت سلیم چشتی کے مزار پر حاضری دی ۔ سفید شلوار کرتا میں ملبوس اداکارہ نے مزار پر چادر اور پھول چڑھائے۔