تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:55

اینی میٹڈایڈونچر ڈرامہ فلم’ جنگل بک‘کاسنسنی خیز ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس ......ہالی وڈ کی ڈرامے اور ایڈونچر سے بھرپور نئی لائیوایکشن تھری ڈی اینیمیٹڈفلم ’دی جنگل بک‘کاسنسنی خیزٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جان فیفریو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے یتیم بچے کے گرد گھومتی ہے جس کی تربیت گھنے جنگلات میں خطرناک جانور کرتے ہیں۔

بریگہم ٹیلر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فینٹسی ڈرامہ فلم کے مختلف کرداروں کیلئے پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے اداکاروں میں بین کنگسلے، بِل مری، لیوپیٹا گانگ، نیل سیٹی، اسکارلیٹ جانسن، کرسٹوفر واکن اورگیانس کارلوایسپوسیٹو شامل ہیں۔

والٹ ڈزنی پکچرز کی خونخوارجنگلی جانوروں سے غیر معمولی دوستی اور محبت کی داستان پر مبنی فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت رواں برس 15اپریل کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.