تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

ہیری پورٹرز اینڈ ڈیتھلی ہالوز کی باکس آفس پر دھوم

اردو ٹائمز - ہیری پورٹرز اینڈ ڈیتھلی ہالوز نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے، اس فلم نے رواں ہفتے کے دوران 20.8 ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ جادو نگری پر بنائی جانے والی یہ فلم ہیری پورٹر کی نئی سیریز ہیری پورٹر اینڈ ڈیتھلی ہالوز پارٹ ون نے اس ہفتے 20.8 ملین ڈالر کا بزنس کر کے ایک بار پھر اپنی حکمرانی قائم کر دی ہے۔فلم ٹنیگلڈ 19.5 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے، میگامائینڈ 5.3 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے اور ان سٹاپ ایبل 4.6 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے اور بلیسکیو 4.5 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں اور فلم لواینڈ درگ 3.8 ملین ڈالر کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے جبکہ بالی وڈ فلم بریک کے بعد نے ایک دن میں 3 کروڑ کا بزنس کر کے اچھی شروعات کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.