تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

آئیفا ایوارڈز،تھری ایڈیٹس نے میلہ لوٹ لیا

اردو ٹائمز - سری لنکا میں آئیفا ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا?فلم تھری ایڈیٹس نے میلہ لوٹ لیا?یہ بہترین ڈائریکٹر،فلم اور اداکارہ کے ایوارڈز سمیت سترہ ایوارڈ لے اڑی?کولمبو میں منعقدہ تقریب میں تامل گروپس کے احتجاج کے بعد امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی غیر موجود گی کے باوجود بھی فنکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی?یہ دس سال کے دوران پہلا موقع تھا کہ آئیفا کے برینڈ ایمبیسیڈر امیتابھ بچن ایوارڈز کی کسی تقریب میں شریک نہیں ہوئے?ایوارڈز کے لئے نامزد کئی فنکار بھی تقریب میں شریک نہیں تھے تاہم دیگر فنکاروں،فیشن انڈسٹری اور اسپورٹس کی شخصیات نے اپنی موجودگی سے تقریب میں دم برقرار رکھا?فلم تھری ایڈیٹس نے سترہ ایوارڈز جیت کر میلہ لوٹ لیا?کرینہ کپور کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.