25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
لندن میں مائیکل جیکسن کا سب سےبڑاپوسٹرنصب
اردو ٹائمز - گنیز ورلڈ ریکارڈ نے آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے ایک پوسٹر کو دنیا کا سب سے بڑا پوسٹر قرار دے دیا۔ یہ پوسٹرانتیس ہزار سترمربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔ اگر اسے لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں بچھایا جائے تو فٹ بال میدان کا تین چوتھائی حصہ ڈھک جائے گا۔ ایک ٹن وزنی پی وی سی کے بنے اس پوسٹرکو لگانے میں تین گھنٹے صرف ہوئے۔یہ پوسٹر آنجہانی پاپ اسٹار کی تازہ ترین البم مائیکل کے اجرا کے سلسلے میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب آویزاں کیا گیا ہے۔ جیکسن کی نئی ریکارڈنگز سے سجا یہ میوزک البم تیرہ دسمبر کو جاری کیا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں اس کا بڑی بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے۔