25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
تینگلڈ نے ہیری پورٹر کا سحر ٹوردیا
اردو ٹائمز - ڈزنی انیمیٹڈ فلم ٹینگلڈنے ہیری ہ پوٹر کو مات دیدی ۔ہیری پوٹر باکس آفس پر مسلسل دو ہفتے نمبر ون رہنے کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئی۔ باکس آفس پر دو ہفتے تک راج کرنے والی ہیری پوٹر سیریز کی نئی فلم ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہیلوز کا سحر آخر کر کچھ کم ہوگیا ہے اور اس کی جگہ والٹ ڈزنی کی انیمیٹڈ فلم ٹینگلڈ نے دوکروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔اس کے مقابلے میں ہیری پوٹر کا اس ہفتے کا بزنس ایک کروڑ سرسٹھ لاکھ ڈالر رہا۔ جب کہ تین ہفتے کے دوران فلم کا اب تک کا کل بزنس چوبیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔