تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

مصروفیت کے باوجودملکی فلموں کیلئے وقت نکالتی رہوں گی

اردو ٹائمز - فلمسٹار نرگس نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا میں بوتیک اور پارلر کے بزنس میں مصروفیت کے باوجود ملکی فلموں اور تھیٹر کے لئے وقت نکالتی رہیں گی۔ وہ کینیڈا کے شہر ٹورانٹو سے لاہور پہنچنے کے بعد مقامی سینما گھر میں نئی ریلیز ہونے والی فلم ''حسینہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی''کا فوٹو سیٹ آویزاں کرنے کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔ مذکورہ فلم نرگس کی فیملی فلم ہے، جس کے فلمساز خرم بھٹی ان کے چھوٹے بھائی، ہدایتکار فہیم بھٹی ان کے چچا اور فلم کے پیش کار ادریس بھٹی ان کے والد ہیں۔ نرگس نے امید ظاہر کی کہ حسینہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ایک اچھی فلم ہو گی، جس کو فیملیز پسند کریں گی۔نرگس نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وہ کینیڈا میں بوتیک اور پارلر کے بزنس میں مصروف ہونے کی وجہ سے ملکی فلمسازوں کو وقت نہیں دے پا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مصروفیات کے باوجود فلم پروڈیوسرز کے بلانے پر پاکستان آئی ہیں اور اپنی تین فلموں کا کام مکمل کروانے کے علاوہ تھیٹر میں بھی کام کریں گی۔ نرگس نے کہا کہ وہ ٹورانٹو میں ذاتی بزنس میں مصروفیت کے علاوہ کینیڈا میں پاکستان کی ثقافت کی بھرپور طور پر پروموشن کر رہی ہیں اور ملکی فنکاروں کو کینیڈا میں پرفارم کرنے کے مواقعے فراہم کر رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.