25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
نرما کی شادی کی خواہش
اردو ٹائمز - اداکارہ نرما کا کہنا ہے کہ پاکستان ان دنوں بدترین سیلاب کی زد میں ہے دعا ہے کہ تمام متاثرین جلد اپنے گھروں کو واپس پہنچ جائیں۔کراچی میں خصوصی افراد کے فلاحی ادارے دارالسکون میں گفتگو کرتے ہوئے نرما کا کہنا تھا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتی ہیں اور اس مقصد کے لیے جلد فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لیں گی۔ایک سوال پر نرما نے کہا کہ وہ بھارتی فلموں میں کام اپنی شرائط پر کریں گی اور کوشش ہے کہ رنبیر کپور، شاہد کپوریا جان ابراہم کے ساتھ فلمیں کرنے کا موقع ملے ۔جبکہ شریک حیات کے لیے ان کی پہلی چوائس گلوکار عاطف اسلم ہی ہیں۔ اس موقعے پر سماجی کارکن جمی انجینئر اور دارالسکون کی نگراں کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے اسپیشل افراد کو معاشرے کا حصہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور معذور بچوں سے آپ جتنا پیارکریں گے وہ آپ سے اس سے زیادہ محبت کریں گے۔ دارالسکون میں ایک ستاون لاوارث اور یتیم افراد مقیم ہیں جو کہ ذہنی اورجسمانی طور پرمعذور ہیں۔ ان میں سے کئی بچوں نے اسپیشل اولمپک میں بھی حصہ لے کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔