25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ٹام کروزکی سیلاب زدگان کیلئے مددکی اپیل
اردو ٹائمز - ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز نے سماجی نیٹورکنگ کا سہارہ لیتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو پاکستان میں سیلاب زدگان کی بھالی کی خاطر عطیات دینے کی ہدایت دی ہے۔ مشن امپوسیبل اسٹار ٹام کروز نے ٹویٹر کے ذریعے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثرہ افراد کو یہ پیغام دیا ہے کہ امریکی قوم ان مشکل اوقات میں ان کے ساتھ ہے۔انہوں نے اپنے فولوئرز کو سیلاب زدگان کی امداد کی ہدایت کرتے ہوئے اس سلسلے مین کام کرنے والی ایک ویب ساء کے بارے میں بھی بتایا ہے اور ساتھ ہی ایس ایم ایس کے ذریعے عطیات دینے کے طریقوں پر بھی تبصرہ کیا ہے۔