25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پاکستانی موسیقی کا معیار آج بھی قائم و دائم ہے
اردو ٹائمز - معروف گلوکاررحیم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی موسیقی کا معیار آج بھی قائم و دائم ہے اور پوری دنیا میں پاکستانی گلوکاروں کو انتہائی شوق سے سنا جاتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں رحیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے اتنی عزت ملے گی ' لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم اور میرے چاہنے والوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتا ہوں اور میرا ایمان ہے کہ اگر نیت سے محنت کی جائے اور پھر اسکا نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا جائے تو کسی کی محنت رائیگاں نہیں جاتی ۔