تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:40

لگان دنیا کی 25 بہترین اسپورٹس فلموں میں شامل

جنگ نیوز - بالی ووڈ کی آسکر نامزد فلم ” لگان “ کو دنیا کی پچیس بہترین اسپورٹس فلموں میں شامل کرلیا گیا ہے۔مشہور امریکی جریدے ٹائم میگزین نے۔ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی دس سال پرانی فلم لگان کو اسپورٹس کی پچیس بہترین فلموں کی فہرست میں چودہواں نمبر دیا ہے۔ اس فلم کی کہانی کرکٹ کے ذریعے انگریزوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے والے نوجوان کے گرد گھومتی ہے۔ آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد اس فلم کو امریکی جریدے نے میلو ڈرامہ اور مصالحہ مکس قراردیتے ہوئے شاندار لفظوں میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔


یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.