تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:24

کرینہ کپور نئی فلم میں 130 لباس پہنیں گی

جنگ نیوز - کرینہ کپور نئی فلم میں 130 لباس پہنیں گی

ممبئی… لگتا ہے بالی ووڈ کی بیبو ریکارڈ پہ ریکارڈ بنانے کی دھن میں ہیں۔ اس بار وہ اپنی نئی فلم میں سوا کروڑ روپے مالیت کے ایک سو تیس ملبوسات زیب تن کریں گے۔مدھر بھنڈارکر کی نئی فلم ، ہیروئن کی مرکزی ہیروئن کرینہ کپور اس فلم میں ایک سو تیس لباس پہنیں گی۔ یہ ملبوسات سوا کروڑ روپے مالیت کے ہیں جنہیں بھارت کے مشہور ڈریس ڈیزائنر منیش ملہوترا ڈیزائن کررہے ہیں۔ کرینہ کو گلیمرائزڈ دکھانے کے لئے فلم کے ہر سین میں انہیں چار مختلف لباسوں میں دکھایا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ بطور ہیروئین یہ فلم کرینہ کے کیرئر کے ایک بڑی فلم ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.