16 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:58
کامیڈی فلموں میں کام کرنا کافی مشکل لگتا ہے، ابھیشک بچن
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز… بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے اعتراف کیا ہے کہ کامیڈی فلموں میں کام کرنا انہیں کافی مشکل لگتا ہے۔ اپنی آنے والی کامیڈی فلم بول بچن کی شوٹنگ مکمل ہونے پر ابھیشک بچن کو یہ احساس ہوا ہے کہ یہ اب تک ان کے کیریئر کی مشکل ترین فلم تھی۔ ان کے مطابق کامیڈی فلموں میں کام کرنا انہیں ہمیشہ مشکل لگا ہے لیکن بول بچن میں کام کرنا انہیں سب سے زیادہ مشکل لگتا ہے۔ فلم میں جونیئر بچن کے ساتھ ساتھ اجے دیوگن، آسن اور پراچی دیسائی نے بھی کام کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ملٹی کاسٹ فلموں میں متعدد ایکٹرز کے سامنے کامیڈی سین کرنا انہیں کافی مشکل لگا۔