تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:37

آرنلڈ شوازنگر کی بیوی نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی

اے آر وائی - لاس اینجلس : امریکی ریاست کیلی فورنیا کےسابق گورنر اور ہالی ووڈاسٹار آرنلڈ شوازنگر کی اہلیہ ماریہ شریور نےطلاق کےلیے باقاعدہ درخواست دائر کردی ہے۔



امریکی میڈیا کے مطابق پچپن سالہ ماریہ نے لاس اینجلس کی کنٹری سپیرئیر کورٹ میں چار صفحات پر مشتمل درخواست کے ذریعے اپنے تریسٹھ سالہ شوہر شوازنگر سے پچیس سال کی رفاقت ختم کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی۔ ٹر مینیٹر ٹواوردیگر مشہور ایکشن فلموں کےہیرو آرنلڈ شوازنگر نے کچھ عرصہ قبل اعتراف کیاتھا کہ ایک دہائی قبل انہوں نے دوسری شادی کی تھی، جس سے انکی ایک اولاد بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.