1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:9
میڈونا کے بعد ان کی بیٹی بھی فیشن کی دنیا میں آگئیں
اے آر وائی - نیویارک: امریکی گلوکارہ میڈونا اوران کی بیٹی آگئیں ایک بار پھر فیشن کے میدان میں میٹیریل گرل کے نام سے فیشن کلیکشن میں آگئی ہے ایک اور تبدیلی اب تک توخواتین کے لئے اس میں کلیکشن پیش کیا گیا تھا لیکن اب میڈونا کی بیٹی لورڈس نے بھی اپنی ہم عمر لڑکیوں کے لئے منفرد اور اسٹائلش ملبوسات تیار کرلئے۔
میڈونا کے کلیکشن کے بارے میں کئی افوائیں بھی گردش میں رہیں کہ ان کے بنائے گئے ملبوسات کے ڈیزائنز چوری شدہ ہین۔ ایک نجی کمپنی کے ہرجانے کے بعد میڈونا کی کمپنی بند ہوگئی تھی لیکن اب پھر ان کی بیٹی نے ہمت باندھی اور ریمپ پر نہ سہی سڑکوں پر ہی اپنے کلیکشن کی لائونچنگ کردی۔