2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:44
بڈھاہوگا تیرا باپ اور دہلی بیلی آمنے سامنے
اے آر وائی - ممبئی : امیتابھ بچن کی بڈھا ہوگا تیرا باپ اور عامر خان کی دہلی بیلی ریلیز ہونے کے بعد ایک دوسرے کے مقابل آگئی ہیں۔
رشتے میں ہم تمہارے باپ لگتے ہیں نام ہیں شہشناہ یہ ڈائیللاگ کسے یادنہیں۔ لیکن اب امیتابھ ستر برس کے ہونے والے ہیں تو کہتے ہیں بڈھا ہوگا تیرا باپ لیکن دوسری طرف عامر خان بھی کم نہیں وہ کررہے ہیں آئٹم سونگ یہ مقابلہ خوب جاری ہے اور وہ بھی سینما کی اسکرین پر لیکن ایک مقابلہ دونوں اداکاروں کے چاہنے والوں کے درمیان ہورہا ہے۔ ایک سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پردونوں اداکاروں کے دوست اور فین مسلسل اپنے خیالات کااظہار کررہے ہیں۔
بپاشا باسو کہتی ہیں رات میں نے یہ فلم دیکھی یہ فلم واقعی پاگل پن ہے بہت شاندار مووی ہے۔ منیشا لامبا کاکہنا ہے کہ یہ فلم واقعی ہالی ووڈ کے معیار کی ٹکر کی فلم ہے۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ یہ شاندار فلم ہے۔ بڈھا ہوگا تیرا باپ کے بارے میں کہتے ہیں فلم ساز سریش کندر یہ فلم باکس واقعی ہٹ ہوجائے گی۔ فلم ساز پرتیش نندی کا کہنا ہے کہ واقعی کمال اداکاری کی ہے امیتابھ بچھ پن نے۔