3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:7
عمران خان کا کرینہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار
اے آر وائی - نئی دہلی: بولی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کے چاہنے والوں کی فہرست طویل ہوتی جا رہی ہے۔ فہرست میں شامل نیا نام بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان کا ہے جو کرینہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔
نئی دہلی میں فلم دہلی بیلی کے پریمیئر شو کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں کرینہ کپور اچھی لگتی ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کچھ عرصہ پہلے کرینہ کپور سے ایک فلم کے سیٹ پر ملاقات کا موقع ملا تھا۔ عمران نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کرینہ بہت اچھی اداکارہ ہیں اور اپنے ساتھی اداکاروں کے لیے مشکل پیدا نہیں کرتیں۔