3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:28
باکس آفس پر دھلی بیلی نے بڈھے کو مات دےدی
اے آر وائی - ممبئی : باکس آفس پر ہوگئی عامر خان کی جیت۔فلم دھلی بیلی نے بڈھا ہوگا تیرا باپ سے زیادہ توجہ حاصل کرلی۔ بھارت میں بڈھوں کو ہوئی مات ۔فلم دھلی بیلی باکس آفس پر جادودکھا گئی۔
بڈھا ہوگا تیرا باپ کمال نہ دکھا سکی بالی ووڈ بگ بی اور مسٹر پرفیکٹ کے باکس آفس پر آمناسامنا کرنے کے تصورسے ہی فلم انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی تھی کہ اب کون جیتے گا باکس آفس کی بازی لیکن باکس آفس کی یہ جنگ بالی ووڈکے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن ہار گئے اور جیت ہوئی عامر خان کی جنھوں نے اپنی فلم کے ذریعے نوجوانوں میں ہلچل مچا دی ۔
فلم نے پہلے ہی دن نوے فیصد سنیماگھروں میں ہاؤس فُل کا بورڈلگوادیا جبکہ فلم بڈھا ہوگاتیرا پاب نے چالیس فیصد بزنس کیا۔