3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:7
پریانکا چوپڑہ ، اپنا میوزک البم ریلیز کریں گی
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کی خطروں سے کھیلنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے دوستوں کی خواہش پر اپنے گانوں کا البم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اداکاری ہویاشاعری ۔پریانکا چوپڑا کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ناممکن پہلے اپنی ذہانت اور خوبصورتی سے ملکہ حسن کا تاج سر پر سجایا پھر اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔جب بیسٹ ایکٹرس کا نیشنل ایوارڈ جیت لیا تو اب شاعری شروع کردی اور پھر اسی پر بس نہ کیا اور گلوکاری کے جوہر دکھانے لگیں۔
پریانکا کی دوستوں نے بھی یہ کہہ دیا کہ بھئی اب بس کرو اور کچھ نہ سہی ایک میوزک البم ہی ریلیز کردو تاکہ گلوکاری میں باقاعدہ انٹری ہوجائے۔ یہ بات پریانکا کو بھاگئی اور انھوں نے میوزک البم ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔