3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:47
جولیا رابرٹس نے گھرداری پر توجہ دینا شروع کردی
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈاداکارہ جولیارابرٹس گھرداری کی طرف توجہ دینے لگیں۔سلائی کڑھائی کے علاوہ پیانوکی کلاسزبھی لے رہی ہیں۔
بہت کرلی فلمز میں اداکاری اب وقت آیا ہے گھرداری کا جولیا رابرٹس نے فلموں سے مکمل کنارہ کشی اختیار تو کی نہیں لیکن اب بچوں اور شوہر کو خوش کرنے کی کوشش کررہی ہیں وہ بھی اپنے سگھڑپن سے۔
جولیا نے بچوں کے کپڑے سینا شروع کردیے۔اور ارادہ کیا ہے سگھڑماں بننے کا۔ ساتھ ساتھ شوہر کا دل جیتنے کے لئے پیانو سیکھنے کے لئے باقاعدہ کلاسز لے رہی ہیں تاکہ اور تو کچھ ہو ،نا ہو فلمز کے بعد گھر میں تو سکون مل ہی جائے گا۔