تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:6

بالی ووڈ ایکٹرز لالی ووڈ میں،شبانہ اعظمی بھی پاکستان آئیں گی

اے آر وائی - لاہور : پاکستانی فلم انڈسٹری کا معیار بہتر ہواتوبالی ووڈ ایکٹرزبھی لالی ووڈ میں کام کرنے کو رضامند ہوگئے۔ بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی بھی پاکستانی فلم دی ڈَسک کی شوٹنگ کے لئے پاکستان آئیں گی۔



بالی ووڈاداکارنصیر الدین شاہ، کرن کیر کی لالی ووڈ میں آمد کے بعد شویتاتیواری اور پھر جونی لیور کی پاکستانی فلم میں کام کرنے سے بالی ووڈکے دیگر اداکاروں کو بھی حوصلہ ملاہے، اور اب بالی ووڈ کی ویٹرن اداکارہ شبانہ اعظمی بھی لالی ووڈ میں انٹری دے رہی ہیں۔



فلم دی ڈسک میں ڈائریکٹر وجاہت عباس کاظمی کاکہنا ہے کہ یہ فلم ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جوشادی کے تیسرے روز ہی اغواء ہوجاتا ہے۔فلم میں شبانہ اعظمی کاکرداربہت اسٹرونگ ہے۔ شوٹنگ کے لئے شبانہ واہگہ بارڈرسے اگلے دوہفتوں کے دورا ن پاکستان آئیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.