تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:45

علی ظفر بھارتیوں کے ہوٹیسٹ فیس

اے آر وائی - ممبئی : علی ظفر نے انتہائی کم وقت میں بھارتیوں کے دل بھی جیت لیے اور اس کی مثال علی ظفر کو بھارتیوں نے ہوٹیسٹ فیس آف دی ایئر قراردینا ہے ۔



بالی ووڈ میں اب تک تو پرکشش ہونے کا اعزازمختلف حسیاناؤں تو کو ملتارہا لیکن اب کی بار ہوٹیسٹ فیس آف دی ایئر کا ٹائیٹل جیتا ایک پاکستانی گلوکارواداکار علی ظفر نے۔فلم تیرے بن لادن سے میرے برادر کی دلہن تک کے مختصر فلمی سفر نے علی ظفر کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیااور انہیں ایشیاء کے پرکشش مردوں کی فہرست میں شامل کردیا۔جسے دیکھتے ہوئے ودیا بالن بھی علی ظفر کے سامنے دل ہار بیٹھیں اور فلم فیئر ایوارڈز میں بھرے مجمعے میں کردی شادی کی پیشکش۔



ساتھ ساتھ میرے برادر کی دلہن میں کترینہ کیف اورعلی طفر کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا گیا۔جس کے بعد علی ظفر بھارتیوں کی فیورٹ لسٹ میں آگئے اور انہیں ایک ویب سائیٹ پول میں ساڑھے تین لاکھ ووٹ دے کر ہوٹیسٹ فیس آف دی ایئر بنا دیا۔یوں علی ظفر بن گئے ہیں ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.