4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:54
عامر خان کی فلم دہلی بیلی تنازعات کی زد میں
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈمسٹر پرفیکٹ نے دہلی بیلی کے گانے ڈی کے بوس کے کاپی ہونے کی تردید کردی۔ عامر خان کی فلم دہلی بیلی سنیما گھروں کے ساتھ ساتھ تنازعوں میں بھی خوب پھل پھول رہی ہے۔
ابھی عامر خان نےموضوع کے حوالے سے حکومت کو مطمئین کرکے سکون کا سانس لیا ہی تھا کہ ڈی کے بوس نے ادھم مچادیا۔۔ بات صرف گانے کی نہیں بلکہ اس کے بول اور لئیرکس کی بھی ہے جس کے بارے میں بھارت کے ایک میوزیکل بینڈ نے کاپی رائیٹ کا مسئلہ کھڑا کردیا کہ یہ گاناعامر خان نے نقل تو کرلیا لیکن ان سے اجازت لینے کی زحمت گوارا نہیں کی۔
عامر خان جو فلم کو نیشنل یا آسکر ایوارڈز میں شامل کروانا چاہتے ہیں انہیں یہ بات کافی پریشانی میں مبتلا کرگئی ہے کہ کہیں ان الزامات کی وجہ سے فلم نامزدگی میں رہ نہ جائے۔