تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:58

امیتابھ بچن کی چالیس سال بعد اجمیر شریف پر حاضری

اے آر وائی - اجمیر: معروف بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے چالیس سال بعد راجستھان میں واقع خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے مزار پر حاضری دی اور مناجات کیلئے چادر چڑھائی ۔ امیتابھ بچن نے مزار پر چادر چڑھانے کے بعد اپنی منت پوری ہونیکی دعا کی۔



مزار کے متولی کا کہنا ہے کہ چالیس سال پہلے امیتابھ ایک منت کادھاگہ باندھ کر گئے تھے، وہ منت پوری ہونے پر اب اسے کھول کر مزار کے ورثے میں شامل کردیا گیا ہے ۔اب امیتابھ بچن نے کسی دوسری خواہش کیلئے دھاگہ باندھا ہے۔



میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن دادا بننے والے ہیں، اسی غرض سے انہوں نے مزار پر حاضری دی ہے۔ امیتابھ بچن کی بہوایشوریا رائے امید سے ہیں جس کی خبر خود امیتابھ نے ٹوئٹر پر پیغام کے ذریعے دی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.