5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:25
پریانکا چوپڑہ کی موسیقی کی دنیا میں آمد
اے آر وائی - ممبئی : خطروں سے کھیلنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے دوستوں کی خواہش پر اپنے گانوں کا البم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اداکاری ہویاشاعری ۔۔پریانکا چوپڑا کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ناممکن ۔ پہلے اپنی ذہانت اور خوبصورتی سے ملکہ حسن کا تاج سر پر سجایا۔ پھر اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ جب بیسٹ ایکٹرس کا نیشنل ایوارڈجیت لیا تو شاعری شروع کردی۔اور پھر اسی پر بس نہ کیا اور گلوکاری کے جوہر دکھانے لگیں۔
آخرکار پریانکا کی دوستوں نے بھی یہ کہہ دیا کہ بھئی اب ایک میوزک البم ہی ریلیزکردو تاکہ سنگنگ میں باقاعدہ اینٹری ہوجائے۔ یہ بات پریانکا کو بھاگئی اور انھوں نے میوزک البم ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔