تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:49

سلمان اور اکشے آمنے سامنے،جیت کس کی ہو گی

اے آر وائی - ممبئی : سلمان خان اور اکشے کمار ویسے تو بہت اچھے دوست ہیں۔ مگر کہتے ہیں کہ دھندے میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہوتا۔ اور یہی کچھ ہونے جا رہا ہے دونوں سپراسٹارز کے درمیان۔ بات کچھ اسطرح سے ہے کہ اگلے سال جون میں سلمان اور اکشے دونوں کی فلمیں ایک ہی ساتھ ریلیز ہوں گی۔



سلمان خان کی فلم اک تھا ٹائیگر کی شوٹنگ اس ماہ کے آخر میں عراق میں شروع ہو گی۔ اک تھا ٹائیگر میں سلمان بھارت کی خفیہ ایجسی را کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے مقابل کترینہ کیف ہیروئن کا کرادار ادا کر رہی ہیں۔ جبکہ اکشے کی کامیڈی فلم ہاؤس فل ٹو کی شوٹنگ پہلے ہی لندن میں شروع ہو چکی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے دونوں سپر اسٹارز کی دوستی کتنی گہری ہے۔ اور وہ اپنی اپنی فلمیں ایک ساتھ ریلیز کرتے ہیں یا پھر مختلف ڈیٹس پریہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.