5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:25
فلم چلرپارٹی کو بھارتی حکومت نے ٹیکس فری قراردے دیا
اے آر وائی - ممبئی : بچوں کی شرارتیں بھارتی حکومت کو بھا گئیں ۔ سلمان خان کی ہوم پروڈکشن فلم چلر پارٹی ٹیکس فری قرار دے دی گئی۔
سلمان خان کے کیا کہنے جن کی پہلی ہی ہوم پروڈکشن فلم چلر پارٹی کے ٹریلر نے ہی بھارتی حکمرانوں کے دل موہ لئے۔۔شرارتی بچے اور ان کے مزے مزے کے ڈائیلاگز تو دماغ ہلا کے رکھ دیں۔اسی ٹریلرکو دیکھتےہوئے بھارتی حکومت نے ملک بھر کے سنیما گھروں کو نوٹس بھجوادیا ہ فلم چلر پارٹی کی ہوگی حکمرانی اور اسے ٹیکس سے مبرا کردیاجائے۔ابھی تو صرف ٹریلر نے ہی بچوں کی داداگیری چل ہے ، پوری فلم کیا کمال دکھائے گی یہ تو آنے کے بعد ہی پتا چلے گا۔