تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:24

امیتابھ بچن کی چار دہائیوں بعد اجمیر شریف کی زیارت

اے آر وائی - اجمیر : دادا بننے کی خوشی نے چار دھائیوں بعد بگ بی امیتابھ بچن کو اجمیر شریف کی زیارت کرنے پر مجبور کردیا۔ بچن خاندان میں آج کل ہے خوشیوں کا ڈیرا۔کیونکہ خبر ملی ہے ایک اورچھوٹے بچن کی دنیا میں آمد کی۔۔اسخبر نے امیتابھ بچن کو خوشی سے بے حال کردیا ۔



اب انہیں یاد ستائی اجمیر شریف کی۔اور چل پڑے زیارت کو۔چالیس برس پہلے امیتابھ نے اجمیر شریف پر قدم رکھا تھا ۔امتابھ کا کہنا تھا کہ چالیس برس پہلے انہیں کوئی نہیں پہچانتا تھالیکن اب اتنی عزت ملی کہ وہ فخرسے سر بلند کرکے چل رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.