6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:26
ڈارک آف دا مون نے باکس آفس میں ریکارڈ توڑ ڈالے
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہا لی ووڈ کی کثیر سرمائے سے بننے والی فلم ٹرانسفارمرز، ڈارک آف دی مون نے باکس آفس میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ٹرانسفارمرز، ڈارک آف دی مون نے تقریبا 400 ملین امریکی ڈالرز کا بزنس کیا، پیراماؤنٹ پکچرز کے مطابق ٹرانسفارمر نے صرف ایک ہفتے میں 116 ملین ڈالر کا بزنس کر کے 2006 میں بننے والی اسپائیڈر مین ٹو کا بھی ریکارڈ توڑ دیا جس نے ہفتہ آزادی کے دوران 115 ملین ڈالر کا بزنس کیاتھا۔