6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:53
کرن جوہر کی اگنی پتھ کا فرسٹ لک منظر عام پر
اے آر وائی - ممبئی : بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی آنے والی فلم اگنی پتھ کا فرسٹ لک پیش کر دیا ہے۔ امیتابھ بچن کی مشہور فلم اگنی پتھ کے ری میک میں ریتھک روشن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
سماجی نیٹ ورک کی ویب سائٹ پر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ ان کی یہ فلم ماضی کی فلم سے مختلف ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم آئندہ سال جنوری کی تیرہ تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔ کرن جوہر نے امید ظاہر کی ہے کہ ریتھک روشن بگ بی کی طرح کرشمہ دکھا کر مداحوں کو ضرور متاثر کر پائیں گے۔