8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:49
اے آروائی ڈیجیٹل لارہا ہے دو نئے اوردلچسپ سٹ کام
اے آر وائی - کراچی : میں اور تم جیسے سٹ کام کے بعد اے آر وائی ڈیجیٹل ایک بار پھر اپنے ناظرین کو محظوظ کرنے کے لا رہا ہے دو نئے سٹ کام ۔
میں اور تم ربڑبینڈاور بلبلے جیسے ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والے سٹ کام پیش کرنے کے بعد اے آروائی ڈیجیٹل کی پروگرامنگ میں شامل ہونے جارہے ہیں دوانوکھے اور دلچسپ سٹ کامز کیا لائف ہے اور ڈگڈگی وجاہت رؤف کا تحریروہدایت کردہ سٹ کام کیا لائف ہے ،کہانی ہے چند دوستوں کی جو پانچ سال بعد ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔ گزرے ہوئے دنوں کی مزے دار یادیں اور گزرے دنوں کے پرلطف واقعات اس سٹ کام کواور چٹ پٹا بنادیتے ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں شامل ہیں شہروز سبزواری، انوشے اشرف اور نتاشا سلیم۔
دوسری جانب دردانہ بٹ ،اشرف خان ، شگفتہ اعجاز،اظفر رحمان، اور نوشین شاہ بجا رہے ہیں ہنسی کی ڈگڈگی رانا رضوان کے ڈائریکٹڈ سٹ کام ڈگڈگی میں خرم عباس اور وجیہہ وارثی کی لکھی ہوئی یہ کہانی گھومتی ہے ایک ایسے خاندان کے گرد جس کا مرد صرف نام کا مرد اور عورتیں صرف نام کی عورتیں ہیں۔تو دیکھئے نو جولائی سے ہر ہفتے کی شام سات بجے کیا لائف ہے اور ساڑھے سات بجے ڈگڈگی صرف اے آروائی ڈیجیٹل پر۔