9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:30
سارا پالن کی سیاست پر ڈاکیومنٹری کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
اے آر وائی - نیویارک : سابق صدارتی امیدوار سارہ پالن کے سیاسی کردار پر ڈاکیومنٹری کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ڈاکیومنٹری فلم میں سارہ پالن کو بطور گورنر الاسکا دکھایاگیا ہے کہ اس نے آئل انڈسٹری اور خود اپنی ریپبلکن پارٹی کا کس طرح مقابلہ کیا ہے۔بریٹبرٹ نے ڈاکیومنٹری پر تبصرے کیا اگر ڈیموکریٹس اسے دیکھیں تو وہ چاہیں گے کہ سارہ پالن ان کی جماعت میں ہو۔ یہ ڈاکیومنٹری اسٹیفن بینن نے بنائی ہے۔