10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
شاہ رخ خان کے ساتھ ہوں گے را ون میں سنجے دت
اے آر وائی - ممبئی : شاہ رخ خان کے ساتھ ہوں گے را ون میں سنجے دت ایکشن سین میں مدمقابل ہوں گے ۔ اس ایکشن مووی سے دلچسپی رکھنے والوں کے ایک اچھی خبر اور سنجو بابا کا اسٹائل تو سب کو ہی پتہ ہے رہ گئے کنگ خان تو میں ہوں نا میں میجررام کے کردار میں خطرناک چھلانگ لگاتے ہوئے تو سب نے دیکھا ہے اب سنجو کا گھوڑا ہوگا ٹھوکنے والااور اب دیکھنا ہے کہ کون ٹھوک ٹھوک کے بولے گا۔
سنجے دت اب تک کنگ خان کے ساتھ اوم شانتی اوم کے ایک گانے میں ساتھ دیتے نظر آئے لیکن باقاعدہ کسی فلم میں ساتھ اداکاری نہیں کرسکے۔ فلم راون نے دونوں اداکاروں کو اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لئے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔ حالانکہ آج کل سنجو بابا آج کل فلم اگنی پتھ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم فلم پروڈیوسر کے اصرار پر سنجو بابا نے دیالو ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹائم نکال ہی لیا۔