10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
عام زندگی میں غیر اخلاقی زبان استعمال نہیں کرتا، بگ بی
اے آر وائی - ممبئی : بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن تو جٹلمین نکلے۔کہتے ہیں وہ آن اسکرین اور آف دی اسکرین غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے احمد آباد میں اپنی نئی فلم ۔۔بڈھا ہو گا تیرا باپ کی تشہیری مہم کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔
بگ بی کہتے ہیں کہ بھارت ایک جموری ملک ہے۔یہاں ہر شخص کو اپنی رائے کی آزادی کا حق حاصل ہے۔ آزادی کی اس فضا میں بھی وہ غیر اخلاقی زبان کا استعمال نہیں کرتے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں بھی متنازعہ زبان کا استعمال نہیں کیا۔ یہ سوچ کر کہ اگر ایسا ان کے بچے سنیں گے تو انہیں کیسا لگے گا۔