10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
پریانکاشاہ رخ خان کے ساتھ رومینٹک سین پکچرائزکروائیں گی
اے آر وائی - ممبئی : فلم ڈان اور بلوباربرمیں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کےبعد بالی ووڈ حسینہ پریانکاچوپڑاکنگ خان کے ساتھ رومینس کریں گی
رپورٹس کےمطابق شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم را۔ون میں پریانکا اور شاہ رخ خان پر ڈریم سین پکچرائز کیاجائےگا۔
اس سین کیلئے منیش ملہوترا نے خصوصی طورپر پریانکا کیلئے ملبوسات ڈیزائن کیےہیں۔ پریانکا ڈریم سین میں رومینس کےساتھ مختلف اسٹنٹس بھی پرفارم کریں گی۔شائقین فلم کو شاہ رخ خان کی فلم را۔ون کا شدت سے انتظار ہے۔