10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:15
کارٹون فلم ،دی لائن کنگ 29 جولائی کو پیش ہوگی
اے آر وائی - لاس اینجلس : بچوں کا انتظار بس اب ختم ہونے کو ہے۔کارٹون فلم دی لائن کنگ کا تھری ڈی ورژن انتیس جولائی کوریلیزکیا جا رہا ہے۔
کارٹون فلم بیوٹی اینڈ دا بیِسٹ کے تھری ڈی ورژن کے بعدڈزنی لینڈ نے بچوں کی ایک اورپسندیدہ فلم دی لوئن کنگ کا بھی تھری ڈی ورژن پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔جنگل کے بادشاہ شیرکا بیٹا سامبا اپنے والدین سے دور کیڑے مکوڑوں اور دوسرے جانوروں کے ساتھ بالکل مختلف زندگی گزارتا ہے ، لیکن ایک دن اسے حقیقت کاادراک ہوتا ہے کہ وہ تو جنگل کے بادشاہ کا ولی عہد ہے۔ انیس سو چورانوےمیں بنائی گئی فلم دی لائن کنگ کا دلچسپ تھری ڈی ورژن انتیس جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔