تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:59

ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد دس لاکھ ہو گئی

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کنگ خان کے کیا کہنے۔۔۔ فلموں میں تو ہٹ پر ہٹ دیتے ہی ہیں۔ اب شاہ رخ سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ہٹ ہورہے ہیں ، ان کی مداحوں کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔



ٹوئیٹر پر اپنے مداحوں کی تعداد دس لاکھ ہونےپر شاہ رخ نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کاکہناتھاکہ آج وہ جو کچھ بھی ہیں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہیں اور انھیں دل کی گہرائیوں سے چاہتے ہیں۔ سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دس لاکھ کا ہدف پار کرتے ہی شاہ رخ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈلکر، اداکارہ پرینکا چوپڑا اور شاہد کپور کے برابر پہنچ گئے۔



کچھ ماہ قبل اپنے فینز کے بے تکے سوالوں کے پیشِ نظر شاہ رخ نے کہا تھا کہ وہ ویب سائٹس پر اپنا اکاؤنٹ ختم کر دیں گے۔ مگر پھر انھوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.