تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:26

ممبئی میں بھارت کے پہلے کمرشل میوزک تھیٹر کا آغاز

اے آر وائی - ممبئی : ممبئی میں بھارت کے پہلے کمرشل میوزک تھیٹر کا آغاز دھوم دھام کے ساتھ ہوا جس میں فلمی ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگ گئے۔



میوزیکل تھیٹر کا نام تاج ایکسپریس رکھا گیا ہے جسے بالی ووڈ کی مشہور کرْیاگرفر ویب ہوی مرچنٹ اور ان کی بہن شروتی مرچنٹ نے لانچ کیا۔ اس موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا پروجیکٹ ہے اور ان کی نیک تمنائیں ویب ہوی اور شروتی کے ساتھ ہیں۔



اس میوزک تھیٹر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پرانے ریت روایتوں کو توڑتے ہوئے نت نئے انداز سے موسیقی اور رقص کو فروغ دے گا۔ میوزیکل تھیٹر کی لانچ میں رنویر کپور، رانی مکھرجی، ابھیشک بچن اور بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں نے شرکت کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.