12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:53
کمال رشید خان کی ملیکاشیراوت کو دوکروڑ روپے کی آفر
اے آر وائی - ممبئی : جلیبی بائی کے آئٹم سونگ ایک بار پھر کامیاب ہونے والی ملیکاشیروات کو کمال رشید خان نے اپنی فلم میں کام کرنے کے لئے دوکروڑ روپے کی آفرکردی۔
بات یہاں تک ختم نہیں ہوجاتی دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے کہا کہ اگر فلم باکس آفس میں سپرہٹ نہیں ہوتی تو وہ ملیکا شیروات کو ہرجانے کے طور پر پانچ کروڑ روپے ادا کریں گے۔ اسے کہتے ہیں آم کے آم گھٹلیوں کے دام ۔ کمال رشید چاہتے ہیں کہ ملیکا شیروات کے مدمقابل کاسٹ کریں جون ابراہم کو۔ اب درپیش صورتحال پر ملیکا شیروات کیا سوچ رہی ہیں ان کے جواب کا انتظار ہے۔