12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:6
بالی وڈفلم میرے برادرکی دلہن کا ٹریلر ریلیز
اے آر وائی - ممبئی : دلہن کی تلاش میں نکلے دو شرارتی نوجوانوں کے گرد گھومتی رومینٹک کامیڈی فلم میرے برادر کی دلہن کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا ۔
اس فلم کی کہانی میں چھوٹے بھائی تلاش کرتے ہیں اپنے بڑے بھائی کے لئے ایک ایسی لڑکی کی جو انہیں سدھار سکے۔اس تلاش میں اس نے بھارت کا چپہ چپہ چھان مارا مگر نہ ملی تو پسند کی دلہنیا۔ ایک دن جب مایوس ہوگئے تو انہیں دکھائی دی ایک ایسی حسینہ۔ جس نے ان کے چاروں طبق روشن کردیئے۔ایک نمبر کی جھوٹی ، کتھے کی چٹکی اور چونے کی بوری۔
اس کے انگ انگ سے پھوٹتی شرارت اور داداگیری نے کردیا چھوٹے بھائی کوچاروں شانے چت۔گانے بجانےا ور اداکاری کی شوقین حسینہ خود کو تاج محل کی ممتاز سے کم نہیں سمجھتی،سونے پہ سہاگہ راک اسٹار بننے کا جنون بھی اس میں سمایا ہوا ہے۔ یہ دیکھ کر اسے لگا یہی تو ہے صحیح جوڑ ۔بھائی کی دلہن کی تلاش مہم چھوڑ کراس شیطان کی پرکالہ کو اپنے لئے منتخب کرلیا لیکن یہیں سے شروع ہوئی اس کی اپنی مشکلات ۔حسینہ نے تو اس کی بینڈ ہی بجا دی۔رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم میرے برادر کی دلہن نو ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔