تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:59

فلم ٹن ٹن اینڈ دا سیکرٹ آف دی یونیکورن ،اب تھری ڈی میں

اے آر وائی - لاس اینجلس : ایڈونچر سے بھرپور فلم ٹِن ٹِن اینڈدا سیکرٹ آف دی یونیکورن ۔اب تھری ڈی میں پیش کی جارہی ہے۔ یہ کہانی ہے ایک چھوٹے بچے کی جس کی جاسوسی کی وجہ سے کئی بڑے تاجروں کو ہوجاتا ہے خطرہ۔انہیں اس لڑکے کی صلاحیتوں اور رپورٹنگ سے لگتا ہے بے حد ڈر ، اور ہر وقت چاہتے ہیں کہ کسی طرح اس لڑکے ٹِن ٹِن اور اس کی مخبری سے جان چھڑا لیں ، لیکن یہ ہونہار لڑکا اپنی خبروں کی وجہ سے ملک کو کئی مشکلات سے بچالیتا ہے۔



جاسوسی کی وجہ سے خود اس کی جان خطرے میں پڑجاتی ہے۔ بہادر لڑکے ٹِن ٹِن کی کہانی اب تھری ڈی کی صورت میں پیش کی جارہی ہے ۔ فلم ٹِن ٹِن اینڈ دا سیکرٹ آف دی یونیکورن نے اہنے شائقین کو نو سال انتظارکے بعد پہلاٹریلر ریلیز کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.