تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:10

دیسی گرل اور مسٹرپرفیکٹ انٹرنیٹ پر سب سےزیادہ مقبول

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈمسٹرپرفیکٹ عامر خان اور خطروں کی کھلاڑی حسینہ پریانکاچوپڑانے انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کرنے میں ہالی ووڈاداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑدیا ۔



سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا اور اپنے منفرد انداز سے دلوں پر راج کرنے والے عامر خان بھارت کے بعداب انٹر نیٹ کی دنیا پر بھی چھا گئے۔۔۔امریکی ویب سائٹ کے سروے کے مطابق فلم گجنی اور تھری ایڈیٹس سے شہرت کے آسمان کو چھونے والے عامر خان کو تین لاکھ سے زائد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ دیسی گرل پریانکا چوپڑاعامر خان سے صرف تھوڑا ہی پیچھے ہیں۔ انہیں دولاکھ پینتیس ہزار مداحوں نے ووٹ دیئےجب کہ تیسرے نمبرپر پلے بوائے سلمان خان ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.