تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:51

فرانسیسی حکومت ایشوریا رائے کو سول ایوارڈ سے نوازے گی

اے آر وائی - پیرس: فرانس نے آرٹ اور کلچر کے فروغ کیلیے مشہور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی انتھک خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں ملک کے دوسرے بڑے سول اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔



ایشوریا رائے یہ اعزاز حاصل کرنے والی ایشیا کی کم عمر ترین خاتون بن جائیں گی۔ یہ فرانس کا دوسرا بڑا سول ایوارڈ ہے جسے بھارت کے پدما ایوارڈ کے مساوی بتایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے والے دیگر غیر ملکیوں میں رابرٹ ریڈ فورڈ، جورج کیلونی، میرل اسٹریپ اور شاہ رخ خان شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.