تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:52

سلمان کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کر سکتا،عامر خان کا اعلان

اے آر وائی - ممبئی : انداز اپنا اپنا جیسی ہٹ فلم دینےکے باوجود عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کریں گے۔



عامر خان کو سلمان کے مد مقابل پارٹنر ٹو میں کام کرنے کی آفر ہوئی ۔ مگر مسٹر پرفیکٹ نے بڑی ہوشیاری سے یہ کہتے ہوئے ٹال دیا کہ دونوں کے کام کرنے کے انداز میں زمین آسمان کا فرق ہے اور وہ دوبارہ سلمان کے ساتھ جوڑی نہیں بنا سکتے۔



سلمان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عامر کا کہنا تھا کہ جب سلمان کا دن شروع ہوتا ہے ان کا ختم ہوتا ہے۔ پچھلے دنوں کافی چرچا تھا کہ انداز اپنا اپنا کا سیکول شوٹ کیا جائے گا جس میں دونوں خانز ایک ساتھ دوبارہ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ مگر عامر نے سلمان کی آفر ٹھکراتے ہوئے ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.