تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:52

فلم دہلی بیلی کی نمائش روکنے کیلئے سینما گھروں پر حملے

اے آر وائی - ممبئی : عامر خان کی فلم دہلی بیلی کی باکس آفس پر زبردست کامیابی انتہاپسند ہندوؤں کو ہضم نہیں ہوپائی۔ فلم کی نمائش پر پابندی کے لئے انتہا پسندوں نے سنیما گھروں پر حملے شروع کردیئے۔



انتہا پسند ہندوؤں کا کہنا ہے کہ اس فلم میں بیہودہ جملوں کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ نوجوانوں میں اخلاقی گراوٹ کا سبب بنے گی۔



شدت پسندوں نے مختلف سینماؤں پر حملہ کرکے دروازے، شیشے اور کرسیاں توڑ پھوڑ دیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ انتہا پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلم کی نمائش بند نہ کی گئی تو مزید حملے کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.