تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:8

خبردار! جاسوسی کی دنیامیں ہوگئی ہے واپسی شرلاک ہومز کی

اے آر وائی - لاس اینجلس : خبردار رہیئے ،جاسوسی کی دنیا میں شرلاک ہومز کی واپسی ہوگئی ۔ ہالی ووڈفلم ایکشن کامیڈی فلم شرلاک ہومز ٹو کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔



خبردار ہوشیار جاسوسی کی دنیا میں مچنے والاہے تہلکہ واپسی ہوئی ہے شرلاک ہومز کی ۔ اب کی بار منفرد طریقہ انداز سے جاسوسی کرنے والے شرلاک ہومز کا پالا پڑاہے اپنے ہم پلہ شیطانی دماغ کے مالک پروفیسر سے جو جرائم کی دنیا میں کہلاتے ہیں ماسٹرمائنڈ ، ایک پیشہ ور قاتل ،جسے جرم کی پاداش میں سزائے موت دے دی جاتی ہے تاہم حیرت انگیز طور پر دوبارہ زندہ ہو کر لندن کی شہریوں کی راتوں کی نیندیں حرام کر دیتا ہے۔



پروفیسر مورٹی نے آزمایا نیا طریقہ اور شرلاک کو کردیا ایک حسینہ کا دیوانہ لیکن شرلا ک کے ساتھی ڈاکٹر واٹسن بھی ہیں بہت خوب اوردے دیا چکمہ ایکشن تھرل ،سسپنس اور کامیڈی سے بھرپور دلچسپ فلم شرلاک ہومز ٹو رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.